پانچ ملین پاؤنڈ مالیت کا "ایسٹر ڈائمنڈ انڈہ" تیار!

عیسائیوں کی "عیدالفصح" کا منفرد تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک انڈہ کتنا مہنگا ہو سکتا ہے؟ ہمارے ذہن میں فوری طور پر اس کی قیمت چند روپوں سے زیادہ نہیں ہو سکتی لیکن دنیا میں ایسا انڈا بھی تیار کیا گیا ہے جس کی مالیت پانچ ملین آسٹریلوی پاؤنڈ یعنی 83 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

جی ہاں! یہ انڈا کسی مرغی نے نہیں دیا بلکہ تین براعظموں کے ماہرین نے تین سال کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔ اہک ہزار گراں قیمت ہیرے جوہرات سے مرصع یہ انڈا جسے "میراج" کا نام دیا گیا ہے عیسائیوں کے سالانہ مذہبی تہوار "عیدالفصح" کے موقع پر خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

ایسٹر ڈائمنڈ ایگ

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" نے اس منفرد انڈے کی تصاویر شائع کی ہیں۔ اس گراں قیمت انڈے کا مالک کون بنے گا؟ اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے لیکن یہ طے ہے کہ ایسٹر ڈائمنڈ ایگ کی عید الفصح کے موقع نمائش کی جائے گی۔

"ایسٹر ڈائمنڈ ایگ" کو ایک ہزار جواہرات سے جوڑا گیا ہے جن کی مالیت 15 لاکھ آسٹریلین پاؤنڈ ہے جبکہ انڈے کے اندرونی حصے میں 18 قیراط سونا جوڑا گیا ہے جس کے بعد اس کی کل قیمت پانچ ملین آسٹریلین پانڈ تک جا پہنچتی ہے۔ ڈیلی میل کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیمتی جواہرات سے مرصع ہیرے کے اندر ایک پرندے کی شکل اور برف کی طرح سفید اور شفاف نگینہ جڑا ہوا ہے جو "امن عالم" کی علامت ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گراں قیمت انڈے کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا ہے اور تین براعظموں کے پیشہ ماہرین نےاپنی طویل محنت شاقہ کے بعد اسے تیار کیا ہے۔

انڈے کے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ "یہ ایک گراں بہا تحفہ ہے جس کی قیمت کا اندازہ لگانا مُمکن ہے اور نہ ہی ماضی میں اس جیسی منفرد چیز تیار کی گئی ہے۔ اس انڈے کی قیمت سے لندن کے مہگنے ترین علاقے میں ایک کوٹھی خرید کی جا سکتی ہے تاہم اس کے مالک کا اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں