بُرج الخلیفہ کی چوٹی سے مہم جوؤں کی حیرت انگیز چھلانگ

چھلانگ کا دلچسپ منظر براہ راست ٹی وی پر دکھایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے دو شہریوں نے دبئی میں برج الخلیفہ کی چوٹی سے کود کر دنیا کی بلند ترین عمارت کی سے چھلانگ لگانے کا اپنا خواب پورا کر لیا۔ چھلانگ لگانے کا حیرت انگیز منظر براہ راست ٹی وی چینلز دکھایا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی مہم جو فینس ریولیٹ اور فریڈ فوگن کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دو سال سے دنیا کی بلند ترین عمارت کی چوٹی سے چھلانگ لگانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ آج انہیں برج الخلیفہ سے چھلانگ لگانے کا موقع ملا اور ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا۔

دونوں فرانسیسی شہریوں نے برج الخلیفہ کی چوٹی سے ایک ہی پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی تاہم انہوں نے زمین کے قریب آنے پر پیرا شوٹ کھولا۔ فضا میں قلابازیاں کھاتے ہوئے مہم جوؤں نیچے آنے کا منظر نہایت حیران کن تھا اور اسے براہ راست دکھایا گیا۔ دونوں فرانسیسی مہم بہ حفاظت زمین پر اترنے پر بہت خوش تھے انہوں نے برج الخلیفہ سے چھلانگ کو اپنی عظیم کامیابی بھی قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں