جارج کلونی کی لبنانی نژاد برطانوی وکیل امل سے منگنی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اردو کا ایک محاورہ ہے:''عشق ،مشک اور قتل چھپائے نہیں چُھپتے''۔ مطلب یہ کہ ان تینوں کو خواہ جتنا مرضی چھپانے کے جتن کیے جائیں،مگر یہ اس کے باوجود چھپے نہیں رہتے اور بالآخر کسی نہ کسی گھڑی یا دن ظاہر ہوکر ہی رہتے ہیں۔

کچھ یہی معاملہ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جارج کلونی کے ساتھ پیش آیا ہے۔انھوں نے اپنی لبنانی نژاد برطانوی وکیلہ امل علم الدین کے ساتھ اپنے محبت بھرے مراسم کو بہت چُھپانے کی کوشش کی لیکن بے سُود۔کیونکہ جب معاملہ آسکرایوارڈ یافتہ ''قدیم'' کنوارے اداکار کی منگنی کا ہو تو یہ کہاں تک چھپا رہ سکتا ہے۔

''پیپل'' میگزین نے اپنے ہفتے کی اشاعت میں ایک بے نامی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ''جارج اور امل اپنی منگنی کی میڈیا کے ذریعے کوئی نمایاں تشہیر نہیں چاہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ وہ اس کو چھپانے کی بھی کوشش نہیں کررہے ہیں اور وہ اپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایک ہونے جارہے ہیں''۔

اس ذریعے نے قیاس آرائی کی ہے کہ ''ان دونوں کی باضابطہ منگنی ہوچکی ہے مگر اس کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے۔البتہ ابھی انھوں نے شادی کا کوئی منصوبہ ترتیب نہیں دیا کہ وہ کب جیون ساتھی بننے جارہے ہیں''۔

اس میگزین نے ایک اور ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ جارج کلونی اور امل کو گذشتہ جمعرات کو لاس اینجلس کے ایک ریستوراں میں رات کے کھانے پر دیکھا گیا تھا۔اس موقع پر امل نے ایک انگوٹھی پہن رکھی تھی جس کے بارے میں خِیال جاتا ہے کہ وہ منگنی کی تھِی۔کھانے پر ان کے ساتھ سپر ماڈل سینڈی کرافورڈ بھی اپنے خاوند کے ساتھ موجود تھیں۔یہ دونوں جارج کلونی کے دیرینہ دوست ہیں۔

باون سالہ کلونی ماضی میں کئی دوشیزاؤں، اداکاراؤں اور ماڈلز کی زلفوں کے اسیر رہے ہیں لیکن انھوں نے ان میں سے کسی کو ہمیشہ کے لیے اپنا ساتھی نہیں بنایا تھا اور کسی کے ساتھ بھی عشقیہ تعلقات کی شادی میں منتج ہونے کی نوبت نہیں آئی تھی۔

ان کی لبنانی منگیتر امل علم الدین کی عمر چھتیس برس ہے۔ وہ برطانیہ میں وکالت کرتی ہیں اور بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور فوجداری قانون میں تخصص رکھتی ہیں۔جارج کلونی خود بھی انسانی حقوق سے متعلق ایشوز میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انھوں نے دارفور میں انسانی بحران کو اجاگر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ان دونوں کو گذشتہ سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ لندن میں اکٹھے دیکھا گیا تھا۔اس کے بعد سے وہ نیویارک ،تنزانیہ اور سیچلز آئی لینڈز کے مشترکہ دورے کرچکے ہیں۔امل اس وقت وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی سویڈن سے بے دخلی کے کیس میں پیروی کررہی ہیں۔اسانج سویڈن کو دو خواتین پر مجرمانہ حملے کے الزام میں مطلوب ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size