.

طویل قامت 'دُلہن' میانہ قد دولہا کے گھر سدھار گئی

کروز کا قد 205 جبکہ ان کا شوہر 165 سینٹیی میٹر لمبا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برازیل سے تعلق رکھنے والی دُنیا کی طویل قامت لڑکی درمیانے قد کے اپنے 'بوائے فرینڈ' کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ ایلیسانی سیلفا کروز اور فرانسینالڈو سیلفا کارفالو کی شادی کی تقریب برازیل کے ایک ساحلی علاقےمیں انجام پائی۔ دونوں گذشتہ دو برسوں سے ایک دوسرے کی 'محبت' میں گرفتار تھے۔ ایلیسانی کی جسمانی قامت 205 سینٹی میٹر جبکہ اس کے شوہر نامدار فرانسینالڈو کا قد 165 سینٹی میٹر ہے۔

دنیا کی طویل قامت دلہن کروز کا کہنا ہے کارفالو کے ساتھ اس کی ملاقات 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی لیکن اس وقت کارفالو کی حرکات بچگانہ تھیں، جس کے باعث اسے اس کے ساتھ کوئی محبت نہیں تھی، تاہم جلد ہی دونوں میں تعلق گہری دوستی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

کارفالو کا کہنا ہے کہ کروز کے ساتھ اس کی پہلی ملاقات ایک بیکری پر ہوئی اور 'پہلی نظر' ہی میں ہم دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے، جس کے بعد میں نے کروز کے ساتھ زندگی نبھانے کا اٹل فیصلہ کر لیا۔ طویل قامت دلہن کا کہنا ہے کہ وہ ماں بننے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم اگر وہ حقیقی ماں نہ بھی بن سکیں تو بھی کسی کا بیٹا گود لے لے گی۔