ایران کو غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے پر اسرائیلی گرفتار

امریکا کی درخواست پر اسرائیلی حکام کی بن گوریان ہوائی اڈے پر کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک یہودی کو ایران کے ساتھ اسلحے کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسرائیل کی وزارت انصاف نے سوموار کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ شخص بن گوریان ائیرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہونے کی کوشش کررہا تھا۔امریکا نے اس کو پکڑنے کی درخواست کی تھی اور اس کو گرفتاری کے بعد حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بیان کے مطابق یہ اسرائیلی ایران کو غیر قانونی طور پر فوجی سپئیر پارٹس فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھا اور اس نے امریکا سے بھی کسی اجازت نامے کے بغیر ایران کوفوجی آلات برآمد کیے تھے۔

امریکی ریاست کونیکٹی کٹ میں ایک وفاقی عدالت میں اس کے خلاف فرد جرم داخل کی جاچکی ہے اور انھی الزامات کے تحت وہ امریکا کو مطلوب ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس نے ایران کو جیٹ طیاروں کے فاضل پرزہ جات فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران ایک دوسرے کے سخت دشمن ہیں اور ایک طرح سے حالت جنگ میں ہیں۔اس سال کے آغاز میں جب اس اسرائیلی کے ایران کو فوجی آلات منتقل کرنے کی اطلاع سامنے آئی تھی تو اس کے ہم وطن ہکا بکا رہ گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں