.

MBC کی نئی ڈرامہ سیریز رمضان میں آن ائر ہو گی

'سرائے عابدین' ڈرامہ 20 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ سینٹر MBC حسب روایت ماہ صیام میں رمضان ڈرامہ سیریل کی ایک نئی اور منفرد پیشکش 'سرائے عابدین' کے ساتھ عرب ناظرین کے لیے حاضر ہے۔

یہ ڈرامہ سیریل انیسویں صدی کے مقبول مصری فرمانروا شاہ اسماعیل خدیوی اور ان کے شاہی خاندان کے گرد گھومتا ہے جو بالعموم تمام اہل عرب اور بالخصوص مصریوں کے لیے یاد گار تاریخی ڈرامہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'سرائے عابدین' کی تیاری اور تکمیل کے بعد انتظامیہ نے قاہرہ میں المنسٹرلی محل میں منعقدہ نیوز کانفرنس میں اس کا تعارف کرایا۔ میڈیا کو بتایا گیا کہ کئی ملکوں کے نامور اداکاروں کی ایک سالہ کی شبانہ روز محنت سے تیار کردہ ڈرامے پر 20 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ ڈرامہ سیریل مکمل طور پر تیار ہے اور اسے ماہ صیام میں حسب روایت ایم بی سی کی سکرین پر پیش کیا جائے گا۔

ڈرامہ سیریل میں شاہ اسماعیل خدیوی اور ان کے امور سلطنت کی عکاسی کی گئی ہے جس سے یہ ڈرامہ محض تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ ایک اہم تاریخی دستاویز بھی ثابت ہو گا۔

ڈرامے کی تیاری میں مصری اداکارکار یُسریٰ، غادہ عادل، نیلی کریم، لبنان کی نور، شام کی قصی خولی، عبدالحکیم قطیفان اور کئی دوسرے عرب ممالک کے فنکار بھی شامل ہیں۔

'سرائے عابدین' میں اداکارہ یسریٰ نے ملکہ خوشیار کا کردار ادا کیا ہے۔ ملکہ خوشیار اسماعیل خدیوی کی متعدد بیگمات میں چہتی بیوی تھی۔ خوشیار اور دیگر بیمگات میں بادشاہ کی خوشنودی کے لیے ہمیشہ جنگ چلتی رہتی تھی۔

ڈرامے کا پلاٹ اور مرکزی خیال کویتی فلم اسٹوری رائیٹرز ھبہ مشاری سے مستعار لیا گیا جسے نامور فنکاروں نے تاریخی قالب میں ڈھالنے میں اپنی فن کارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ڈرامے میں شاہ اسماعیل خدیوی کا کردار شامی اداکار قصی خولی نے ادا کیا۔ انہوں نے اسماعیل خدیوی اور ان کے نظام مملکت کے ساتھ ان کے دور حکومت میں مصر میں ہونے والی تہذیبی وثقافتی ترقی کو احسن انداز میں پیش کیا ہے۔

سیریل کے ان ڈور مناظر کی عکس بندی قاہرہ اسٹوڈیو میں کی گئی جب کہ اہم مقامات کے لیے مصر کے پر فضاء مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔