.

امارتی دوشیزہ مریم المنصوری لڑاکا ہواباز بن گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی مریم حسن سالم المنصوری نے یو اے ای کی ائر فورس میں لڑاکا ہواباز بننے والی پہلی خاتون پائیلٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

پینتیس سالہ اسکوارڈن لیڈر المنصوری سنگل ایجن ملٹی رول ایف سولہ فالکن اڑاتی ہیں۔

مکمل گھریلو حمایت کے ساتھ المنصوری لڑاکا جہاز اڑانے کا خواب دل میں سموئے سنہ 2007ء میں اماراتی ائر فورس میں بھرتی ہوئیں۔ اسی سال ائر فورس میں خواتین رضا کاروں کی بھرتی کا اعلان کیا گیا تھا۔
اپنے کیرئر کے دوران المنصوری نے یو اے ای اور ملک سے باہر متعدد ہوا بازی کے پروگراموں میں شرکت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مریم حسن المنصوری کو خصوصی میڈل اور نمایاں سرکاری خدمات کے اعتراف میں محمد بن راشد ایوارڈ سے بھی نواز چکے ہیں۔