.

شامی صدر کے بھائی ماہرالاسد کی تصویر ٹویٹر پر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی صدر بشارالاسد کے بھائی ماہرالاسد کی طویل روپوشی کے بعد ٹویٹر پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں وہ مشہور گلوکارجارج وسوف کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔

ماہرالاسد گذشتہ کئی سال سے میڈیا میں سامنے نہیں آئے ہیں اور گذشتہ سال ان کے بارے میں یہ افواہ بھی پھیلی تھی کہ وہ دارالحکومت دمشق میں ایک سکیورٹی ہیڈ کوارٹر پر بم حملے میں مارے گئے ہیں۔

ماہرالاسد شامی فوج میں بریگیڈئیر جنرل ہیں اور ان کی جارج وصوف کے ساتھ تصویر بدھ کو لبنان کے ایک ٹیلی ویژن پیش کار نيشان ديرہاروتيونيان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔

اس پیش کار نے ٹویٹر صفحے پر لکھا ہے:''میں نے یہ تصویر چار روز قبل جارج وسوف اور بریگیڈئِر جنرل ماہرالاسد کے ساتھ بنائی تھی۔وہ گذشتہ چار سال سے میڈیا میں نہیں ہیں''۔

وسوف لبنانی ٹی وی پیش کار نيشان ديرہاروتيونيان کے پروگرام میں گذشتہ ہفتے مہمان تھے۔تاہم اس تصویر کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جارج وسوف گذشتہ ہفتے کے روز دمشق میں صدر بشارالاسد کی قیام گاہ پر گئے تھے اور انھوں نے اس طرح صدر کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

مختلف میڈیا ذرائع میں جمعہ کو جارج وسوف کی بشارالاسد کے ساتھ ایک تصویر شائع ہوئی تھی۔اس میں وہ ان سے مصافحہ کررہے ہیں اور ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئَے مسکرا رہے ہیں۔