قبول اسلام کے بعد مشاہیر عالم کے رمضان سے متعلق تاثرات

نو مُسلم مشاہیر کے لیے ماہ صیام ایک امتحان سے کم نہیں: رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

کُرہ ارض پر بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمان روزہ داروں نے موسم کی حدت کے ساتھ ماہ صیام کا آغاز کیا ہے۔ اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے فرزندان توحید اللہ کا 30 دن تک طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور دیگر امور سے اجتناب کرتے ہوئے خود کو بہت سی دیگر دنیاوی الآئشوں سے بھی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بلا شبہ موسم گرما کے طویل ترین ایام میں ماہ صیام روزہ داروں کے صبر کا امتحان ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں جَدی پُشتی مسلمانوں کے لیے یہ زیادہ پریشان کن نہ ہو لیکن نومسلموں کے لیے یقینا ایک نئی چیز ہوتی ہے۔

اخبار 'انٹرنیشنل بزنس ٹائمز' نے اسی حوالے سے ایک دلچسپ رپورٹ میں روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ "نو مسلم مشاہیر کے لیے ماہ صیام ان کے صبر کا اصل امتحان ہے۔ نو مسلموں کو ایک ماہ تک دن بھر کھانے پینے پر پابندی عجیب سی محسوس ہوتی ہو گی"۔
رپورٹ میں چند اسلام قبول کرنے والے مشاہیر کا تعارف بھی کرایا گیا جن میں آنجہانی امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بہن فگانیٹ جیکسن اس اعتبار سے اہمیت کی حامل ہیں کہ قبول اسلام کے بعد یہ ان کا پہلا ماہ صیام ہے۔

گانیٹ نے گذشتہ برس اپنا آبائی مذہب عیسائیت ترک کر کے اسلام قبول کیا اور بعد ازاں قطری ارب پتی وسام المانع کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی تھیں۔

دیگر مشاہیر میں امریکی پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کے بھائی جیرمین جیکسن بھی سر فہرست ہیں۔ انہوں نے سنہ 1998ء میں دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد جیرمین جیکسن نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ "قبول اسلام کے بعد ایسے لگ رہا ہے کہ مجھے آج نئی زندگی ملی ہے"۔

نو مسلم مشاہیر میں جمائما خان کے نام سے کون واقف نہیں۔ انہوں نے سنہ 1995ء میں آبائی مذہب یہودیت ترک کر کے اسلام قبول کیا اور پاکستان کے سابق کریکٹر آج کے دبنگ سیاست دان عمران خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ گو کہ چند برسوں بعد دونوں کے درمیان جدائی ہو گئی تھی۔

معروف ویٹ لفٹر اور باکسر مائیک ٹائٰسن بھی انہی نو مسلم مشاہیر میں شامل ہیں جنہیں اسلام قبول کیے زیادہ عرصہ نہیں گذرا ہے۔ مسٹر ٹائسن نے جولائی 2010ء میں اسلام قبول کیا اور عمرہ کی ادائی کے لیے حجاز مقدس گئے۔ عمرہ ادا کرنے کے بعد "ٹویٹر" پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے قبولیت اسلام کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "اللہ نے عمرہ کی نعمت سے نوازا ہے۔ میں اللہ سے ہمیشہ صراط مستقیم پر رہنے کی دعا کرتا ہوں"۔

رپورٹ میں جدید نو مسلم مشاہیر میں امریکی اداکارہ الین پیرسٹن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ قبول اسلام کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ "تمام ادیان کا مطالعہ کرنے کے بعد جو روحانی سکون اور کشائش اسلام میں ملی ہے وہ کسی اور مذہب میں نہیں ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں