.

عادل الطریفی العربیہ نیوز چینل کے ڈپٹی جنرل مینجر مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پان عرب روزنامے الشرق الاوسط کے ایڈیٹر انچیف عادل الطریفی کو العربیہ نیوز چینل کا ڈپٹی جنرل مینجر مقرر کردیا گیا ہے۔

العربیہ کے جنرل مینجر عبدالرحمان الراشد نے دبئی میں چینل کے ہیڈکوارٹرز میں ادارتی عملے کے ایک اجلاس کے دوران ان کے تقرر کا اعلان کیا ہے۔عادل الطریفی سعودی عرب سے تعلق رکھتے ہیں۔وہ ایک معروف سیاسی تجزیہ کار ہیں اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی نیوز چینلوں میں اکثر نمودار ہوتے رہتے ہیں۔

وہ الشرق الاوسط کے مستقل کالم نگار ہیں۔اس سے قبل وہ سعودی روزناموں الوطن اور الریاض میں کالم لکھتے رہے تھے۔انھیں 2013ء کے اوائل میں الشرق الاوسط کا مدیر اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا۔اس سے پہلے وہ اسی ادارے کے جریدے ''المجلّہ'' کے ایڈیٹر تھے۔

عادل الطریفی نے العربیہ نیوز چینل میں اپنے تقرر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''العربیہ بہترین صحافیوں کی ٹیم کے ساتھ ایک صحافتی اسکول ہے اور خطے میں مسابقانہ دوڑ میں سب سے آگے ہے''۔