لبنانی اداکارہ ایرانی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنانی اداکارہ لوریط حنینو ایران کی ایک ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی اور وہ اس کی عکس بندی کے لیے موسم گرما کے اختتام کے بعد ایران جائیں گی۔

لبنان کی نیوز ویب سائٹ النہار کی رپورٹ کے مطابق حنینو اگست میں ایران میں اس فلم میں اپنے کردار کی عکس بندی کرائیں گی۔وہ اس فلم میں ایک روسی مافیا باس کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک لڑکی کو اغوا کر لیتی ہے اور پھر اس کے بعد دوسرے بہت سے مسائل پیدا کرتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وہ واحد لبنانی اداکارہ ہیں جو ایران کی ایکشن سے بھرپور اس فلم میں کام کررہی ہیں۔البتہ ابھی اس فلم کے ٹائٹل کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ روسی زبان کے لب ولہجے سے خوب شناسا ہیں کیونکہ ان کے آباء واجداد روس سے ہی تعلق رکھتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں