اہالیاں غزہ کو زکواۃ دینا جائز ہے: سعودی مفتی اعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے فتوی دیا ہے کہ اہالیاں غزہ کو زکواۃ دینا جائز ہے۔

آل الشیخ نے اپنے حالیہ فتوی میں کہا ہے کہ غزہ کے باسیوں والوں کو قتل، بیدخلی اور اپنے گھروں اور متاع کی تباہی کا سامنا ہے۔ اس مصیبت کی گھڑی میں یہ لوگ دوسروں سے زیادہ ہماری زکواۃ کے مستحق ہیں۔ متاثرین غزہ ہماری فوری امداد اور نصرت کے مستحق ہیں۔ ان کے زخموں پر مرھم کی کوشش انتہائی مقبول ہے۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ زکواۃ اسلام کا اہم رکن ہے۔ مسلمانوں پر بروقت اور مکمل نصاب کے حساب کے ساتھ اس کی ادائیگی واجب ہے تاکہ شیطان کہیں انہیں یہ فریضہ ادا کرنے سے روک نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ زکواۃ امیر اور غریب کے درمیان رابطہ ہے۔ نیز یہ معاشرے کے لوگوں کے درمیان الفت، تعاون، مواخاہ، مال و نفس کی صفائی، امیروں کی دولت کا تحفظ، اس میں برکت، بڑھاوا اور آفات سے بچاو کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا زکواۃ ادا کرنے والا اسے خالص اللہ کی رضا کا عمل سمجھ کر ادا کرے اور اس بات کا تیقن کر کے کہ جنہیں وہ زکواۃ دے رہا ہے وہ اس کے اہل بھی ہیں یا نہیں۔ زکواۃ پر سوال کرنے والے کو ادا نہیں کی جاتی بلکہ اس طے شدہ مستحقین تک پہنچانا بھی اہم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں