فطرانہ کی نقد ادائی شریعت کے منافی:سعودی مفتیِ اعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مفتیِ اعظم اور سینیر علماء کمیشن اور افتاء کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ حاجت مندوں کو زکوٰۃ الفطر(صدقۂ فطر) کی نقدی کی شکل میں ادائی اسلامی شریعت کی تعلیمات کے منافی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ''زکوٰۃ فطر خوراک کی شکل میں غریبوں اور حاجت مندوں کو ادا کی جانی چاہیے تاکہ وہ بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح عیدالفطر کی خوشیاں منا سکیں''۔انھوں نے کہا کہ''زکوٰۃ الفطر نماز عید ادا کرنے سے پہلے ادا کردی جانی چاہیے اور یہ زکوٰۃ انہی ممالک میں ادا کی جاسکتی ہے جہاں مسلمان موجود ہوں''۔بہ الفاظ دیگر غیر مسلموں کو زکوٰۃ الفطر ادا نہیں کی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں