غزہ:فلسطینی خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ شہر میں ایک فلسطینی خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ان میں ایک لڑکی اور تین لڑکے ہیں۔

فلسطینی خاتون نے ہفتے کی رات غزہ شہر کے شفاء اسپتال میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی گھن گرج کے دوران ان بچوں کو جنم دیا تھا اور ان چاروں بچوں کا مجموعی وزن سات کلو گرام ہے اور وہ سب خیریت سے ہیں۔شفاء اسپتال کے ایک ڈاکٹر باسل ابووردہ نے ٹویٹر پر ان بچوں کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے شفاء اسپتال پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکا ہوا تھا۔تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔اس سے پہلے بھی صہیونی فوج نے شفاء اسپتال کو حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں 8 جولائی سے جاری وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں سترہ سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔صہیونی فوج نے پہلے تو غزہ پر فضائی حملے کیے تھے اور 17 جولائی کو زمینی چڑھائی کردی تھی۔وہ ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ نہتے فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں