ایم بی سی کے چار نئے اسپورٹس چینلز کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایم بی سی گروپ نے جمعرات سے چار نئے اسپورٹس چینلوں کا آغاز کیا ہے جن پر سعودی پریمئیر لیگ اور سعودی عرب میں ہونے والے فٹ بال کے دوسرے مقابلے دکھائے جائیں گے۔

اس سیزن کے دوران ایم بی سی کے چار نئے اسپورٹس چینلوں پر فٹ بال کے دوسو چالیس میچز دکھائے جائیں گے۔یہ تمام میچ سعودی عرب میں ہونے والے فٹ بال کے چار بڑے ٹورنا منٹس کا حصہ ہوں گے۔

سعودی عرب میں پریمیئر لیگ کے علاوہ سعودی پروفیشنل لیگ ،چیمپئینز کا شاہی کپ اور سعودی ولی عہد کپ ٹورنا منٹ منعقد ہونے جارہے ہیں۔ایم بی سی کے چینلز پرفٹ بال کے میچوں پر براہ راست رواں تبصرے کے علاوہ کھیل کے تجزیے اور اس سے متعلق خصوصی پروگرام بھی دکھائیں گے۔

ایم بی سی گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ''گروپ سعودی لیگ کے میچوں کو کھانے کے لیے اپنی پروڈکشن ،مارکیٹنگ اور ٹیکنیکل صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا''۔

واضح رہےکہ جولائی کے آخر میں ایم بی سی گروپ اور سعودی الریاضیہ چینل نے آیندہ دس سال کے لیے سعودی پریمیئر لیگ کی نشریات کے حقوق حاصل کیے تھے۔اس ڈیل کی مالیت قریبا ایک ارب ڈالرز ہے۔نیز سعودی پروفیشنل لیگ اور شاہی کپ کے ایک سیزن کی نشریات کی لاگت چار کروڑ ڈالرز سے بڑھا کر دس کروڑ نوے لاکھ ڈالرز کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں