گَئے مخالف صدر کو بیوی عورت کے لیے چھوڑ گئی

خاتون نے خاوند کے بجائے دوسری عورت سے تعلقات کے لیے طلاق لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں ایک گَئے مخالف گروپ ٹیکساس ویلیوز کے صدر جوناتھن ساعنز کی اہلیہ ان سے اپنی ایک ہم جنس پرست عورت کے لیے الگ ہوگئی ہے۔

امریکی اخبار لون اسٹار کیو میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نے ساعنز کی سابقہ اہلیہ کا عدالتی ریکارڈ حاصل کیا ہے جس کے مطابق اس نے اگست 2011ء میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی اور تب وہ ایک اور عورت کے ساتھ راہ ورسم بڑھا چکی تھی اور اس نے اس ہم جنس عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات کے لیے خاوند سے طلاق لے لی تھی۔

بیوی کی علاحدگی کے چند ماہ کے بعد 2012ء کے اوائل میں ساعنز گَئے مخالف ٹیکساس ویلیوز آرگنائزیشن کے بانی صدر بنے تھے۔وہ ہم جنس پرستوں کے سخت خلاف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی باہمی شادیوں سے دو سے زیادہ شادیوں کی راہ ہموار ہوگی اور پھر لوگ اپنے سوتیلے بچوں سے بھی شادیاں کرنے لگیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں