سعودی عرب کی غرب اردن کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز عالمی فوڈ پروگرام کی درخواست پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہریوں کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔ یہ امدادی رقم عالمی فوڈ پروگرام کے ذریعے مغربی کنارے میں 81 ہزار فلسطینیوں کی بہبود پر صرف کی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم ریاض حکومت کے زیر انتظام ریلیف کمیٹی کے توسط سے دی جائے گی۔ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کے جنگ سے متاثرہ شہر غزہ کی پٹی کے لیے دس ملین ڈالر کی رقم کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں