ھیفاء وہبی برف انڈیلنے کے چیلنج سے نبردآزما

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عریاں مناظر فلم بند کرانے کے لیے مشہور لبنانی اداکارہ اور گلوکارہ ھیفاء وہبی نے بیروت کی شدید گرمی سے بچنے کا خوب ساماں کر لیا ہے مگر اس کے لیے انھوں نے کوئی آسان راستہ نہیں ڈھونڈا ہے بلکہ وہ مشہور برف انڈیلنے کے چیلنج میں حصہ لینے پر آمادہ ہوئی ہیں لیکن ان کی حریف گلوکارہ نینسی اجرم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے کسی کھیل کا حصہ نہیں بنیں گی۔

ھیفاء وہبی کے اس مقبول عام چیلنج میں حصہ لینے سے قبل سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش ،مائیکرسوفٹ کے ارب پتی بانی بل گیٹس اور فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ ایسی نمایاں عالمی شخصیات اس کا حصہ بن چکی ہیں۔

وہبی نے امریکی پاپ اسٹار ریحانہ ،لبنانی میک اپ آرٹسٹ باسم فتوح اور ان کے لیبل باس طارق فریتخ کو نامزد کیا تھا۔موٹر نیوران کی بیماری کے خاتمے کے لیے چلائی جانے والی اس منفرد مہم میں نامزد شخص پر لوہے کی بالٹی کے ذریعے برفیلا پانی انڈیلا جاتا ہے۔ھیفاء وہبی پہلے تو خود اس عمل سے گزری ہے اور بعد میں دو اور رضاکاروں نے ان پر برف انڈیلی ہے۔

تاہم نینسی اجرم نے اس عمل کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ ''جس کسی نے بھی مجھے ''آئس بکٹ چیلنج'' کے لیے نامزد کیا ہے تو وہ اس نامزدگی کو واپس لے لے۔اس کے بجائے میں ویسے ہی عطیہ کردوں گی''۔

واضح رہے کہ موٹر نیوران کی بیماری کے خاتمے کے لیے ایک امریکی تنظیم عطیات جمع کرنے کی غرض سے یہ مہم چلا رہی ہے۔اس مہم میں حصہ لینے والے افراد برف والا ٹھنڈا پانی خود پر انڈیلنے کے علاوہ دوسروں کو بھی ایسا کرنے کے لیے نامزد کرتے ہیں یا پھر ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ تنظیم کو رقوم عطیہ کریں۔

لبنانی ماڈل جیجی حدید نے کچھ عرصہ قبل بیکنی میں یہی کھیل کرتے ہوئے ایک سین فلم بند کرایا تھا جس کے بعد سے یہ مقبول عام ہوا ہے۔ویسے اس کو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے واٹر بورڈنگ کے طریقے کے مشابہ بھی خیال کیا جاتا ہے۔اس میں امریکی اہلکار مشتبہ شخص سے تفتیش کے لیے اس کے سر پر اسی انداز میں ٹھنڈا پانی انڈیلتے تھے۔بار بار کی مشق سے وہ خفیہ راز اُگلنے پر مجبور ہوجاتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں