سال رواں میں عرب دنیا کی 10 طاقتور افواج کونسی ہیں؟

مصر کی فوج پہلے اور سعودی عرب دوسرے نمبر ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
6 منٹس read

عرب ممالک کی دفاعی صلاحیت اور مسلح افواج کی کارکردگی سے متعلق رپورٹس میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں عسکری امور پر نظر رکھنے والے ویب پورٹل 'گلوبل فائر پاور' نے سنہ 2014ء کی عرب ممالک کی 10 طاقتور ترین افواج پر روشنی ڈالی ہے۔

رپورٹ میں ان عرب ملکوں کی مجموعی آبادی کے تناظر میں لڑاکا فوج کی تعداد، اسلحہ، دفاعی سازو سامان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں سعودی عرب کو عرب دنیا کا دفاعی اعتبار سے دوسرا طاقتور ترین ملک قرار دیتے ہوئے سعودی فوج کو بہترین پیشہ وارانہ فوج کا درجہ دیا گیا ہے۔

ذیل میں ان دس ممالک کی دفاعی اور فوجی صلاحیت کا مختصر خاکہ پیش ہے

دفاعی اعتبار سے مصر کی مسلح افواج کو دنیا کی 13 ویں اور عرب دنیا کی پہلی بہترین فوج کا درجہ حاصل ہے۔

مسلح افواج میں شامل باضابطہ فوجیوں‌ کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار

ریزرو فوج چار لاکھ 79 ہزار

35 ملین افراد میں فوجی خدمات انجام دینے کی صلاحیت

ٹینکوں کی تعداد 4487

بکتر بند گاڑیاں 9646

جنگی طیارے 863

جنگی ہیلی کاپٹر 200

نیوی کٹس 221

بحری بیڑا کوئی نہیں

آبدوزیں 4

دفاعی بجٹ 4.1 ارب ڈالر

سعودی عرب مصر کے بعد عرب دنیا کی دوسری بڑی اور پوری دنیا کی 25 بڑی فوج رکھتا ہے۔

سعودی عرب کی مجموعی آبادی 28 ملین

مسلح افواج کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار

ریزرو فوج 25 ہزار

فوجی صلاحیت کے حامل افراد کی تعداد 13 ہزار

ٹینک 1909

بکتر بند گاڑیاں 4890

جنگی طیارے977

جنگی ہیلی کاپٹر 368

بحری دستے 23

بحری بیڑہ کوئی نہیں

آبدوز کوئی نہیں

عرب ممالک کی مسلح افواج میں شام تیسرے اور عالمی سطح پر 26 ویں نمبر پر ہے۔

کل آبادی 8. 20 ملین نفوس پرمشتمل ہے

باضابطہ فوج کی تعداد تین لاکھ چار ہزار

زیررو فوج 04 لاکھ 50 ہزار

عسکری خدمات انجام دینے کی صلاحیت کے حامل افراد کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار

ٹینک 4150

بکتر بند گاڑیاں 7940

جنگی طیارے 695

جنگی ہیلی کاپٹر 176

بحریہ کے دفاعی آلات 41

بحری بیڑہ کوئی نہیں

آبدوز کوئی نہیں

دفاعی بجٹ سالانہ اڑھائی ارب ڈالر

الجزائر عرب ممالک میں فوجی صلاحیت میں چوتھے اور عالمی سطح پر 31 نمبر پر ہے

کل آبادی 37.3 ملین افراد پر مشتمل

فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار

زیررو فوج ایک لاکھ 50 ہزار

فوج میں خدمات انجام دینے کی صلاحیت 18 ملین

ٹینکوں کی تعداد 1059

بکتر بند گاڑیاں 1800

جنگی طیارے 409

جنگی ہیلی کاپٹر 136

بحریہ کے دفاعی آلات 29

آبدوزیں 3

بحری بیڑہ کوئی نہیں

کل دفاعی بجٹ 8 اعشاریہ ایک ارب ڈالر

متحدہ عرب امارات عرب دنیا کی پانچویں بڑی فوج اور عالمی سطح پر 42 دفاعی طاقت سمجھا جاتا ہے۔

مجموعی آبادی 7.8 ملین نفوس

باضابطہ فوج کی تعداد 67 ہزار

ریزرو فوج۔ کوئی نہیں

عسکری خدمات انجام دینے والوں کی تعداد 30 لاکھ

ٹینک 545

بکتر بند گاڑیاں 1540

جنگی طیارے457

جنگی ہیلی کاپٹر 140

بحری اجزاء 70

آبدوز کوئی نہیں

کل دفاعی بجٹ 15.2ارب ڈالر

داخلی شورش کے باوجود یمن عرب ممالک میں دفاعی اعتبار سے چھٹی بڑی طاقت ہے اور عالمی سطح پر اسے 45 واں درجہ حاصل ہے۔

کل آبادی 24.7 ملین افراد پر مشتمل

باقاعدہ جنگجو فوجیوں کی تعداد چار لاکھ ایک ہزار

ریزرو فوج 04 لاکھ 50 ہزار

فوج میں خدمات انجام دینے والوں کی صلاحیت 8 اعشاریہ ایک ملین

ٹینکوں کی تعداد 106

بکتر بند گاڑیاں 600

جنگی طیارے 362

جنگی ہیلی کاپٹر 94

بحریہ کے یونٹس 33

بحری بیڑا کوئی نہیں

آبدوز کوئی نہیں

سالانہ دفاعی بجٹ ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر

کل آبادی 6.5 ملین

باقاعدہ فوج کی تعداد ایک لاکھ

ریزرو فوج 65 ہزار

عسکری خدمات انجام دینے والی آباد کی تعداد 28 لاکھ

ٹینکوں کی تعداد 1048

بکتر بند گاڑیاں 2881

جنگی طیارے 324

جنگی ہیلی کاپٹر 118

بحریہ کے اجزاء 39

بحری بیڑہ اور آبدوز کوئی نہیں

سالانہ دفاعی بجٹ ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر

ماضی میں عراق دنیا کی پانچویں اور عرب ممالک کی پہلی بڑی دفاعی طاقت تھا لیکن اب یہ عرب ممالک کی آٹھویں اور دنیا کی 68 ویں فوجی طاقت ہے۔

کل آبادی 32 ملین افراد

فوج میں شامل دو لاکھ 76 ہزار

ریزرو فوج تین لاکھ 42 ہزار

عسکری خدمات انجام دینے کی صلاحیت کی حامل آبادی 13 ملین

ٹینک 396

بکتر بند گاڑیاں 2643

جنگی طیارے 278

جنگی ہیلی کاپٹر 129

بحریہ کے یونٹس 88

بحری بیڑا اور آبدوز کوئی نہیں

سالانہ دفاعی میزانیہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر

خلیجی ریاست عمان عرب ممالک کی نویں دفاعی طاقت ہے اور عالمی سطح پر اسے 69 واں درجہ حاصل ہے۔

کل آبادی 3.1 ملین

فوج میں شامل افراد کی تعداد 62 ہزار

ریزرو فوج 20 ہزار

عسکری خدمات انجام دینے والوں کی تعداد 14 لاکھ

ٹینکوں کی تعداد 215

بکتر بند گاڑیاں 1040

جنگی طیارے 101

جنگی ہیلی کاپٹر 42

بحریہ کے یونٹس 8

بحری بیڑا اور آبدوز کوئی نہیں

سالانہ دفاعی بجٹ 67 ارب ڈالر

10:۔ کویت

کویت عرب ممالک میں دسویں دفاعی طاقت اور 74 ویں عالمی فوجی صلاحیت کا حامل ملک ہے

اس کی کل آبادی 28 لاکھ نفوس پر مشمتل ہے

فوج میں شامل افراد کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار

ریزرو فوج کوئی نہیں

عسکری خدمات کی عوامی صلاحیت 13 لاکھ

ٹینک 368

بکتر بند گاڑیاں 932

جنگی طیارے 108

جنگی ہیلی کاپٹر 44

بحریہ کے یونٹس 44

بحری بیڑا اور آبدوز کوئی نہیں

کل سالانہ دفاعی بجٹ پانچ اعشاریہ ایک ارب ڈالر

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں