اردن: ٹی وی شو میں گدھا بطورمہمان

میزبان نے اہم شخصیات ہی کو مہمان کے طور پر بلانے کی روایت توڑ دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا بھر کے ٹیلی ویژن چینلز کے ٹاک شوز میں میزبان اور پیش کار عام طور پر ارباب اقتدار وسیاست ،شوبز یا علم وادب کی دنیا کی نمایاں شخصیات ہی کو پروگراموں میں مہمان کے طور پر مدعو کرتے ہیں لیکن اردن کے ایک ٹیلی ویژن چینل کے پیش کار نے اس روایت کو توڑ دیا ہے اوراپنے پروگرام میں کسی انسان کے بجائے ایک گدھے کو مہمان کے طور پر بلا کرایک نئی مثال قائم کردی ہے۔

اردن کے فیوچر ٹیلی ویژن اسٹیشن کے اس شو میں پیش کار نے مہمان گدھے کے مالک کو بھی عزت افزائی بخشی ہے اور اس کو بھی اپنے پروگرام میں بلایا ہے۔یہ پروگرام بدھ کو نشر کیا گیا تھا۔میزبان نے گدھے کے مالک سے سواری سے لے کر اس کو چارہ ڈالنے تک سے متعلق مختلف سوالات پوچھے تھے۔

اس شو کی ویڈیو اسٹیشن کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ہے کیونکہ اس کی نشریات مبینہ طور پر 6 اگست کو بند کردی گئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں