.

شاہ عبداللہ کے لیے الازہر کی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی تاریخی دانش گاہ جامعہ الازہر نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو ڈاکٹریٹ آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی اعزازی ڈگری دی ہے۔

قاہرہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شاہ عبداللہ کی جانب سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے جامعہ الازہر کے حکام سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کی ہے۔گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) نے اطلاع دی تھی کہ ''شاہ عبداللہ کو ان کی دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے خدمات کے اعتراف کے طور پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی جارہی ہے''۔

شیخ الجامعہ شیخ احمد محمد الطیب نے کہا ہے کہ اعزازی ڈگری سے الازہر کی سپریم کونسل کے ارکان کی خادم الحرمین الشریفین کے لیے حقیقی احساسات کی عکاسی ہوتی ہے اور یہ دراصل سعودی عرب کی اسلام ،مسلمانوں اور مصر اور اس کے عوام کے لیے خدمات کا بھی اعتراف ہے۔

جامعہ الازہر نے اس سے پہلے جولائی میں بھی شاہ عبداللہ کو ان کی مسلمانوں اور ''اُمہ'' کے لیے خدمات کے اعتراف کے طور پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی تھی۔