شامی گلوکارہ کا لبنان میں پاسپورٹ ضبط

لبنانی حکام نے گھر میں نظربند کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان میں حکام نے شام کی مشہور گلوکارہ اصالۃ نصری کا شامی پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے اور انھیں گھر میں نظربند کردیا ہے۔

لبنان کی نیشنل نیوزایجنسی (این این اے) کے مطابق ''نصری کو بین الاقوامی پولیس ایجنسی (انٹروپول) نے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روکا تھا اور پھر ان کو پراسیکیوٹر کے دفتر کے حوالے کردیا۔اب انھیں بیروت میں گھر پر نظربند سمجھا جاسکتا ہے''۔

شامی گلوکارہ لبنان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے گئی تھیں اور انھوں نے اسی اختتام ہفتہ پر منعقد ہونے والے ٹیلنٹ شو اسٹار اکیڈمی میں اپنے فن کا جادو جگانا تھا۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انھیں کیوں گرفتار کرکے نظر بند کیا گیا ہے۔

پینتالیس سالہ اصالۃ نصری کو اقوام متحدہ نے گذشتہ ہفتے مشرق وسطیٰ میں امن کی سفیر مقرر کیا تھا۔وہ خطے کی مشہور فن کاراؤں میں سے ایک ہیں اور وہ شامی صدر بشارالاسد کی شدید ناقد ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں