.

بلیک بیری پر العربیہ نیوز کی اپلیکیشن

صارفین تازہ خبروں سے بروقت اور ہروقت استفادہ کرسکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز نے بلیک بیری کے 10 اسمارٹ فونز کے لیے اپنی نئی اپلیکیشن کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد صارفین کو مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین خبروں اور تجزیوں تک تیز رفتار رسائی حاصل ہوسکے گی اور وہ ان سے بروقت اور ہروقت استفادہ کرسکیں گے۔

العربیہ نیوز کے ایڈیٹر انچیف فیصل جے عباس نے بتایا ہے کہ بلیک بیری کے اس نئے اطلاق سے بااثر فیصلہ سازوں اور دوسرے صارفین کو ہماری خبریں اور تجزیوں تک فوری اور بآسانی رسائی ہوگی اور وہ دوران سفر بھی ان کو ملاحظہ کرسکیں گے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ ''بیلک بیری پاسپورٹ کے صارفین اس نئی اپیلیکشن کی بدولت ہمارے تمام موجودہ فیچرز سے استفادہ کرسکیں گے،انھیں ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس بھی دستیاب ہوگی اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے صارفین العربیہ نیوز چینل کے بلیٹینز اور پروگراموں کو مکمل انگریزی ٹائٹل کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

العربیہ نیوز کی اپلیکیشن نئے بلیک بیری پاسپورٹ پر بڑے اچھے طریقے سے کام کررہی ہے۔ بلیک بیری کے سینیر ڈائریکٹر پراڈکٹ مینجمنٹ اور سروسز مائیکل المفلح نے بلیک بیری کی دنیا میں العربیہ نیوز کی اپلیکیشن کا خیرمقدم کیا ہے۔بلیک بیری پاسپورٹ کا قبل ازیں بدھ کو بیک وقت دبئی،لندن اور ٹورنٹو میں افتتاح کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ /انگریزی /اردو /عربی اور فارسی دبئی سے چوبیس گھنٹے خبریں پیش کرنے والے العربیہ نیوز چینل کا آن لائن پلیٹ فارم ہے۔یہ عرب دنیا میں سب سے مقبول اور فعال نیوز پورٹلز میں سے ایک ہے اور یہ بلیک بیری ورلڈ اسٹور فرنٹ پر دستیاب ہے۔

العربیہ نیوز کے ناظرین اور قارئین ویب سائٹ پر موجودہ خبروں اور تجزیوں پر اپنے بے لاگ تبصرے کرسکتے ہیں اس تمام مواد کو اس ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے:www.alarabiya.net/English