.

'باغی' اونٹ نے مالک کو زمین پر پٹخ دیا: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اونٹوں گھوڑوں اور اس قبیل کے دوسرے پالتو جانوروں کی اپنے مالکوں سے وفاداریاں ضرب المثل کی حد تک مشہور ہیں مگر جب یہ بگڑ جائیں تو مالک کی جان کو بھی خطرے سے دوچار کر دیتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک اونٹ اور اس کے مالک کی ویڈیو فوٹیج تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں ناراض اونٹ مالک کو زمین پر پٹخ دیتا ہے۔

فوٹیج دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دو افراد ایک اونٹ کے قریب آتے ہیں۔ ان میں ایک اس کا مالک معلوم ہوتا ہے جو اونٹ کو ایک کھجور کے تنے کے ساتھ باندھنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن ناراض اونٹ اسے اپنی کوہان پر اٹھاتا اور زور سے جھٹک کر زمین پر پھینک دیتا ہے۔