.

دنیا کی پہلی اڑن کار ویانا میں نمائش کیلئے پیش

منفرد کار زمین پر فراٹے بھرنے کے ساتھ پرواز کر سکے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

زمین پر فراٹے اور ہوا میں اڑان بھرنے والی دنیا کی پہلی اڑن کار کو ویانا میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔

دنیا کی پہلی اڑن کار کو ٹکنالوجی شو میں پیش کیا گیا۔ خوبصورت ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کار میں شائقین نے گہری دلچسپی لی۔ چھ میٹر لمبی گاڑی سٹیل اور کاربن سے تیارکی گئی ہے۔ یہ فضا میں 544 میل کی رفتار سے اڑان بھر سکتی ہے۔

سڑک پر فراٹے بھرتے ہوئے یہ انوکھی گاڑی 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کر سکتی ہے۔ یہ اڑن کار سلواکیہ کے ماہرین نے تیار کی ہے، جو اس کی اڑان کا کامیاب تجربہ کر چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے یہ گاڑی یورپی قواعد و ضوابط کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ گاڑی جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہو گی۔