.

کرد تاجر نے اپنا وائٹ ہائوس تعمیر کر ڈالا

20 ملین ڈالر کی لاگت، حمام، تھیٹر سبھی موجود

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک کرد تاجر عراقی کردستان کے مرکزی شہر اربیل میں امریکی صدارتی محل وائٹ ہائوس کی طرز پر 20 ملین ڈالر کی مالیت سے ذاتی گھر تعمیر کررہا ہے۔

شہاب این شہاب نے امریکی نشریاتی ادارے 'بلومبرگ نیوز' کو بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ سے واشنگٹن کی پینسلوانیا ایونیو پر موجود وائٹ ہائوس کی سادگی اور خوبصورتی کو ہمیشہ سراہا ہے اور امریکی صدر براک اوباما کو دفتر صدارت چھوڑ کر گھر چھوڑنا پڑے گا مگر وہ اس گھر میں عمر بھر رہ سکیں گے۔

یہ گھر آئندہ چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا اور یہ اربیل کے ڈریم سٹی کمپائونڈ میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ اربیل شہر میں اس طرح کے کئی پرتعیش کمپائونڈ موجود ہیں۔

انتہاپسند گروپ دولت اسلامی عراق و شام [داعش] اربیل سے صرف چند میل کی دوری پر موجود ہے مگر شاپنگ مالز اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری سے اثاثے بنانے والے شہاب کو اس متعلق زیادہ فکر نہیں ہے۔

اس گھر میں پانچ باتھ رومز، 140 سکوائر میٹر کا بیڈروم اور ایک نجی فلم تھیٹر بھی تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ شہاب نے ایک اور تعمیر کی ہے جس کا فائدہ اوباما بھی نہیں اٹھا سکتے ہیں "ترک حمام"۔ انہوں نے بلومبرگ کو بتایا کہ "ایسا حمام وائٹ ہائوس میں بھی موجود نہیں۔