.

مصری صحافیوں نے مدیروں کی مخالفت کردی

مدیران صدرالسیسی کی حمایت میں پریس کی آزادی سے دستبردار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے قریباً دو سو صحافیوں نے مدیران اخبارات کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ پالیسی اعلامیے کی مخالفت کردی ہے۔

اس اعلامیے میں مدیروں نے ریاست کی اندھی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور اپنے اخبارات اور جرائد میں پولیس ،آرمی اور عدلیہ پر تنقید پرازخود ہی پابندی لگالی ہے۔

مدیران کے مخالف ان صحافیوں نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک فرض ہے لیکن اس کا اظہار رائے کی آزادی سے رضاکارانہ طور پر دستبرداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مصری اخبارات کے مدیروں نے گذشتہ ہفتے ایک پالیسی بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔صدر السیسی نے جزیرہ نما سیناء میں تباہ کن خودکش بم حملے میں تیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ایک بیان میں مصریوں سے کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی حمایت کریں۔