لبنانی خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان میں ایک خاتون نے دسویں محرم کے روز بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے اور ان تمام نومولودوں کی صحت اچھی ہے۔

چوبیس سالہ آیا حمد کو حمل کے کچھ عرصے کے بعد پتا چلا تھا کہ وہ چار بچوں کی ماں بننے والی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر زچگی سے چند روز قبل ہی اس کو بتایا گیا کہ وہ چار نہیں بلکہ پانچ بچوں کی ماں بننے والی ہے۔ منگل کے روز ایک مقامی اسپتال میں اس کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں۔

اس خاتون نے لبنانی روزنامے دا ڈیلی اسٹار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''میں بہت ہی خوش ہوں کہ میرے ہاں یوم عاشور پر بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور اب میرا خاندان مکمل ہوگیا ہے''۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کمال یاسین نے بتایا ہے کہ پانچوں بچے قبل ازوقت اورحمل کے بعد ساتویں مہینے میں پیدا ہوئے ہیں۔ان کا وزن ایک سے سوا ایک کلو گرام کے درمیان ہے مگر ان کی صحت اچھی ہے۔

آیا حمد کا اپنے خاوند حسین فواز سے پہلے ایک دوسال کا بیٹا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اب اس کو ان نومولود بچوں کی بہتر نگہداشت کے لیے مکان کے بیٹھنے کے کمرے کو بیڈروم میں تبدیل کرنا پڑے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں