.

"خوبصورتی کھیل کے میدان سے بے دخلی کا باعث بن گئی"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شکل وشباہت میں خوبصورتی پری چہرہ خواتین کے ناز و نخرے کا بہانہ تو اکثر رہتی ہے مگر بسا اوقات حسن بھی ’برباد کر دیتا ہے‘ کا مصداق صنف نازک کے لیے یہ ایک زحمت بن جاتی ہے۔

ایسا ایک تازہ واقعہ حال ہی میں سربیا میں پیش آیا جہاں فٹ بال کی دو مقامی ٹیموں’’ریڈ اسٹار‘‘ اور پیرٹیزان‘‘ کے درمیان میچ شروع ہوا۔ ایک مقامی ٹی وی کی اسپورٹس نامہ نگار کیتھرین سیرچیکوفیٹچ کو فٹبال گرائونڈ میں داخل ہوتے ہی انتظامیہ نے یہ کہہ نکال دیا کہ چونکہ وہ ضرورت سے زیادہ خوش شکل ہے اور اس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی توجہ کھیل کے بجائے اس کی طرف مائل ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں کھیل متاثر ہو گا۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق بیچاری حسن کی ماری دوشیزہ نے چار وناچار سربین اسپورٹس کلب کی انتظامیہ کا فیصلہ ماننا پڑا اور گرائونڈ سے باہر نکل گئی۔

رپورٹ کے مطابق 25 سالہ کیتھرین کا کہنا ہے کہ کسی فٹبال گرائونڈ سے اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اسے پہلی مرتبہ نہیں نکالا گیا بلکہ اس کے ساتھ اس نوعیت کے ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ کئی کھلاڑیوں نے تو براہ راست اس سے یہ شکایت کی ہے کہ میرے فٹبال گرائونڈ میں داخل ہونے سے ان کی کھیل کی طرف توجہ کم ہو جاتی ہے۔کیتھرین کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات کھیل ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی اس کے پیچھے ایک لائن لگ جاتی ہے اور ہر ایک اس سے کھیل کے بارے میں تبصرہ کرانے کی خواہش رکھتا اور بات کرنا چاہتا ہے۔