خطرناک امریکی طیارہ داعش مخالف مشن میں شامل

ملٹی بیرل طیارہ خطرناک ترین مشین گنوں سے لیس ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا نے دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کےخلاف جنگ میں Warthog A.10 نامی جنگی طیارہ شامل کیا ہے جو امریکا کے پاس موجود کسی بھی جدید اور روایتی مشین گنوں میں سے نہایت خطرناک مشین گن سے لیس ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعرات کے روز امریکی محکمہ دفاع نے 'خشکی کے خنزیر' یا ٹینک طیارہ سمیت مختلف دوسرے ناموں سے مشہور ایسے 10 لڑاکا طیارے افغانستان سے نکال کر ایک خلیجی ملک پہنچا دیے ہیں، جہاں جلد ہی یہ داعش کے خلاف فضائی مشن میں شامل کر دیے جائیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی اس طیارے کے بارے میں جمع کردہ معلومات کے مطابق اس میں ایسی 10 مشین گنز نصب ہیں اور ایک مشین گن سے ایک منٹ میں 4200 گولیاں فائر کی جا سکتی ہیں۔ اس جنگی طیارے کو فضائی مشن میں شامل کرنے کا مقصد داعشی جنگجوئوں کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے دوچار کرنا ہے کیونکہ یہ جہاز اجتماعی قتل عام کےحوالے سے بدنامی کی حد تک مشہور ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں