.

بلجیئم کے وزیراعظم پر آلو کے چپس، مایونیز کی بارش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی یونین کی سادگی سے متعلق پالیسی کے خلاف بلجیئم میں رضاکار خواتین نے اظہار ناراضی کے لئے آلو کے چپس اور مایونیز سے بھری سپرے گن کو بطور ہتھیار استعمال کر کے انوکھا احتجاج ریکارڈ کیا ہے۔

اس ہتھیار کا نشانہ کوئی نہیں بلکہ ملک کے وزیر اعظم چارلز میچل اس وقت بنے جب وہ جنوبی شہر نامور میں ایک تقریب سے خطاب کے لئے جا رہے تھے۔

ای یو کی پالیسی سے نالاں خواتین نے بطور احتجاج سیاہ لباس اور چہرے کو سیاہ رنگ کے ماسک سے چھپا رکھا تھا۔ انہوں نے بلجیئم کی تاریخ کے سب سے کم عمر 39 سالہ وزیر اعظم میچل کے سر پر آلووں کے چپس کی ٹرے انڈیل دی اور مایونیز گن سے ان پر چھڑکاو کر دیا۔

یاد رہے کہ آلو کے چپس بلجیئم میں من بھاتی خوراک ہے۔

احتجاج کے اس طریقہ کار پر وزیر اعظم کا حفاظتی عملہ خوفزدہ ہو گیا اور انہوں نے چارلز میچل کے تحفظ کی خاطر بہت ہاتھ پاوں مارے تاہم اس ساری کارروائی کے دوران وزیر اعظم خود انتہائی کمپوزڈ رہے اور بلا خوف و خطر انوکھے احتجاج کے دوران مسکراتے رہے۔