سونے کی تاریخی خریداری، گینیز بک کیلیے بھارتی ریکارڈ

دبئی میں ایک بھارتی نے ساڑھے پانچ کلومیٹر لمبی سونے کی زنجیر خرید لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی میں جاری خریداری میلے کی سرپرستی کرنے والے کم از کم چار خریداروں نے سوئے کی خریداری کرتے ہوئے شاپنگ کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس امر کی تصدیق چار ان ہندوستانی خریداروں ئے بھی کر دی ہے۔

ان میں سے ایک نے سونے کی بنی طویل ترین زنجیر خرید کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس ہاتھ سے بنی سونے کی زنجیر کی لمبائی ساڑھے پانچ کلومیٹر اور وزن دو سو پینسٹھ کلو گرام ہے۔

خریداری میلے سے خریداری کرنے والوں کو امید ہے کہ ان کا نام گینیز بک میں شامل ہو جائے گا اور وہ عالمی تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔ ان خریداروں نے اپنے تاریخ میں نام لکھوانے کے لیے ایک ماہ پہلے ہی سونے کی بنی ان نادر قسم کی زنجیروں کی خریداری کے لیے بکنگ کرا لی تھی۔

ایک خریدار ہندوستانی ٹیچر بھی ہیں، جنہوں کلائی کے لیے کنگن خریدے ہیں ۔ وہ یہ کنگن اپنی بیٹی کو تحفے میں دینا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کنگن کو کبھی فروخت نہیں کریں گی کہ اس کی وجہ سے تاریخ میرے ہاتھ میں ہے۔ ''میرے پاس بہت سے ہیرے ہیں لیکن اس کنگن کا ہونا ایک تاریخ کا ہونا ہے۔'' واضح رہے دبئی میں یہ تاریخ ساز خریداری میلہ یکم جنوری سے یکم فروری تک جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں