تارکین وطن اہل خانہ کے لیے آن لائن ویزا سروس

سہولت کا جلد آغاز جلد ہو گا، دفاتر کے چکروں سے نجات مل جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزارت داخلہ غیر ملکی تارکین وطن کے اہل خانہ کے لیے ویزوں کا اجرا آن لائن ممکن بنانے کی خاطر اقدام کر رہی ہے۔ اس صورت میں ویزے کے خواہشمند افراد کے لیے سعودی محکمہ پاسپورٹ یا وزارت خارجہ میں خود آنا ضروری نہیں ہو گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غیر ملکی تارکین وطن کو یہ آن لائن سہولت دفاتر میں ویزے کے خواہشمندوں کا جمگھٹا کم کرنے کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سہولت کے ملنے سے ویزے کے لیے درخواست کرنے والوں کو اپنی درخواستوں کے ساتھ متعدد دستاویزات لگانے سے نجات مل جائے گی۔

اس آن لائن منصوبے کا آغاز اس سلسلے میں ایک کامیاب پائلٹ پروگرام کے بعد کیا جا رہا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست گذاروں کو تمام کوائف مکمل درستی کے ساتھ پیش کرنا ہوں گے۔ اس میں کسی تضاد یا غلطی کی صورت میں ویزوں کا اجراء نہ ہو سکے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ویزے کے اجراء کے لیے دروخواست گذاروں کو ہیلتھ انشورنس سرٹیفیکیٹ کی کاپی کا حوالہ دینا ہوگا۔ نیز یہ یقین دلانا ہو گا کہ وہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے سعودی عرب سے چلے جائیں گے۔

نیز درخواست گذاروں کے لیے یہ بھی ضروری ہوگا کہ وہ سعودی عرب آنے کی وجہ اپنے اہل خانہ سے ملاقات بیان کریں گے۔ اس دوران وہ سعودی عرب میں ہوتے ہوئے بھی حج یا عمرہ ادا نہیں کرسکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ متعلقہ محکمہ اتوار کے روز سے اس نئی سہولت پر باضابطہ عمل شروع کر دے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک سرکاری ویب سائٹ بھی بنا دی گئی ہے۔ جس کا ایڈریس www.moi.gov.sa جاری کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں