ترکی الدخلیل العربیہ نیوز چینل کے جنرل مینیجر مقرر

چیئرمین MBC کی ڈاکٹر الطریفی کو بہ طور وزیر تقرری پر مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ سینٹر 'MBC' کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ولید بن ابراہیم آل ابراہیم نے معروف صحافی ترکی الدخیل کو "العربیہ" نیوز چینل کا جنرل مینیجر مقرر کیا ہے۔ انہوں‌ نے اس سے پہلے اسی منصب پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر عادل الطریفی کو سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات مقرر کیے جانے پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الشیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر عادل الطریفی کی بہ طور صحافی العربیہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سعودی حکومت کی جانب سے وزیر ثقافت واطلاعات مقرر کیا جانا قابل تحسین فیصلہ ہے۔

انہوں‌ نے امید ظاہر کہ ڈاکٹر الطریفی بہ طور وزیر اپنے علم ،تجربے اور صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب کے محمکہ ثقافت و اطلاعات کو مزید ترقی کی منازل تک لے جائیں گے اور ان کی تقرر سعودی قوم کے لیے باعث خیر ہو گی۔

درایں اثناء الشیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم نے ڈاکٹر عادل الطریفی کی بہ طور وزیر تقرری کے بعد ان کی جگہ صحافی ترکی الدخیل کو العربیہ نیوز چینل کا نیا جنرل مینیجر مقرر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی الدخیل کی تقرری ایک صائب فیصلہ ہے۔ یہ فیصلہ ان کی 'العربیہ' کے لیے خدمات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ صحافی اور اینکر پرسن کے طورپر انہوں‌ "العربیہ" کو بہتر بنانے کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں ‌نے کہا کہ ترکی الدخیل کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داریوں کا بوجھ اس امید کے ساتھ ڈالا گیا ہے کہ وہ اپنے پیش رو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ادارے کی بہتری کے لیے ہر ممکن مساعی جاری رکھیں‌گے۔

یاد رہے کہ صحافی ترکی الدخیل دو عشروں پر محیط وسیع صحافتی تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ العربیہ نیوز چینل کے سنہ 2003ء میں قیام کے وقت اس کے بانی ارکان میں شامل ہوئے۔ وہ اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں۔ پچھلے کئی سال سے وہ العربیہ ٹی وی پر "اضاءات " کے نام سے ایک مقبول پروگرام ہوسٹ کرتے رہے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے خدو خال کی تیاری میں ‌بھی انہوں‌ نے اہم کردار ادا کیا۔ ایم بی سی گروپ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ان پراعتماد ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں