.

مسجد حرام کے دیرینہ مؤذن علیل ہو گئے

الشیخ بصنوی کی بیماری سے قبل اذان کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد حرام کے مؤذن الشیخ احمد بصنوی اچانک خرابی صحت کی بناء پر اسپتال داخل کیے گئے ہیں جہاں انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

الشیخ بصنوی کے صاحبزادے فیصل نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا کہ ان کے والد گذشتہ شام اچانک بیمار ہوئے جس پر ہمیں تشویش ہوئی۔ انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابھی تک وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔ انہیں جلد ہی الریاض میں شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل نے بتایا کہ ان کے والد الشیخ احمد بصنوی کو مسجد حرام میں اذان دینے کا اعزاز ورثے میں ملا۔ ان کے دادا عبداللہ بصنوی مرحوم بھی مسجد حرام میں مؤذن تھے۔ الشیخ احمد بصنوی نے اپنے والد ہی سے اذان کا طریقہ سیکھا اور بیت اللہ میں اذان کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو الشیخ احمد بصنوی کی علالت سے قبل کی آخری اذان کی ویڈیو فوٹیج ملی ہے جسے نشر کیا گیا ہے۔