.

روسی حسینہ کو اپنا 'بے پایاں جمال' مہنگا پڑ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی دارلحکومت ماسکو کی ایک شاہراہ پر نامعلوم دوشیزہ کا حسن و جمال اس کے لئے اس وقت وبال جان بنتے بنتے رہ گیا جب وہ شہر کی ایک مصروف سڑک پار کر رہی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خوش شکل روسی دوشیزہ سڑک عبور کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار بے قابو کار سے ٹکرا کر شدید زخمی حالت میں سڑک پر گرتی ہے۔ کار ڈرائیور اور اس کا ساتھی حادثے کے بعد مضروبہ کو خون میں لت پت دیکھ کر پرشیان ہو جاتے ہیں۔

دوشیزہ کو کچلنے والی کار کے ڈرائیور نے پولیس کے سامنے اقبالی بیان میں کہا کہ "وہ لڑکی کے بے پایاں حسن میں اس قدر محو ہوا کہ تیز رفتار کار اس کے قابو میں نہ رہی، جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔"