.

ڈیوڈ کیمرون اور کیم کارڈیشین ایک دوسرے کے خالہ زاد!!!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ٹی وی اسٹار اور اداکارا کیم کارڈیشین کے خالہ زاد ہیں۔ انہوں نے اپنے شجرہ نسب کو سامنے رکھتے ہوئے جریدہ ’’Heat‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہمارا اور کیم کارڈیشین کا خاندانی سلسلہ نسب چار سو سال سے چل رہا ہے۔ میں کارڈیشن کا 13 واں خالہ زاد ہوں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے امریکی اداکارہ اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان خاندانی رشتہ داری کے انکشاف پر تحقیق کی ہے۔ اس حوالے سے زیادہ تر مواد ڈیوڈ کیمرون کے انٹرویو ہی میں دستیاب ہوسکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 400 سال پیشتر انگلیڈ میں 1555ء میں پیدا ہونے والے السیر ولیم سپنسر کی دو بیٹوں میں سے ایک میری پڑدادی تھی اور دوسری کارڈیشن کی پڑدادی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے جد امجد ولیم سپنسر 1609ء میں وفات پاگئے اور لواحقین میں مارگریٹ بویر، دو بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی تھیں۔ ان کی باقی اولاد کے سلسلہ نسب کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

ولیم سپنسر کی ایک بیٹی جو ڈیوڈ کیمرون کی پڑدادی تھی کا نام ’‘کیتھرین سپنسر‘‘ بتایا جاتا ہے۔ وہ 1586ء میں پیداہوئیں اور صرف 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔اسرائیلی کمپنی My Heritage کے زیرانتظام شجرہ ہائے نسب کی تفصیلات جمع کرنے والی ویب سائیٹ Geni.com نے بھی ڈیوڈ کیمرون کی پڑدادی کا مختصر تذکرہ کیا ہے تاہم اس کی کم عمری میں وفات کی وجہ پردہ راز میں ہے۔

ڈیوڈ کیمرون کی دوسری بہن الیزابتھ جو ان کی دادی سے عمرمیں چھوٹی تھیں امریکی اداکارہ کیم کارڈیشین کی پڑدادی تھیں۔ انہوں نے 1632ء میں 35 سال کی عمر میں وفات پائی۔ چار صدیوں بعد انہی کے خاندان میں میری فورمونٹ پیدا ہوئیں جن کے بطن سے ڈیوڈ کیمرون جبکہ اسی سلسلہ نسب سے کیم کارڈیشین کی والدہ کریزجینرنے سلسلہ نسب آگے بڑھایا۔ ان کے والد آرمینی نژاد امریکی تھے۔ کارڈیشن کی والدہ ایک معروف مصنفہ اور ریڈیو پروگراموں کی پیش کار تھیں۔

کارڈیشین کی شادیاں اور طلاقیں

برطانوی خاتون صحافی نے ڈیوڈ کیمرون سے پوچھا کہ کیا وہ امریکی ٹی وی پر کیم کارڈیشین کے پروگرام Keeping Up With The Kardashians کو دیکھتے ہیں؟ تو ان کا جواب تھا کہ میں کارڈیشین کا ٹی وی شو تونہیں دیکھتا مگر ہم دونوں ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں۔

کیم کارڈیشین سنہ 1980ء میں امریکی ریاست لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام کیمبرلی ہے۔ کیم کی وجہ شہرت ایک ٹی وی اینکری یا اسٹار سے زیادہ بار بار شادیاں کرنے اور جلد ہی طلاق لینے کے حوالے سے بھی ہے۔ کارڈیشین نے پہلی شادی 2000ء پاپ موسیقار ڈامون ٹومس کے ساتھ کی جو دو سال تک چل سکی۔ سنہ 2011ء میں وہ باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کریس یمفریس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں مگرنئے شریک حیات کے ساتھ بھی وہ صرف 72 دن سفر کرسکیں۔ سنہ 2012ء میں انہیں نئے محبوب کانیے ویسٹ کے ساتھ دیکھا گیا۔ ویسٹ سے سنہ 2013ء میں اس کی ایک بیٹٰی بھی ہوئی جس کا نام نورتھ رکھا گیا۔ تاہم دونوں نے شادی کی باضابطہ تقریب بچی کی پیدائش کے بعد اٹیلی میں 2014ء میں منائی۔