.

حوثیوں نے یمن میں العربیہ ویب سائٹ بلاک کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں خون کی ہولی کھیلنے والے حوثی باغیوں نے منگل کے روز ملک میں العربیہ نیوز چینل کی ویب ساٹئس تک رسائی روک دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ پڑھنے کے خواہش مند یمنیوں کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب ایڈریس بار میں اپنی فیورٹ نیوز ویب سائٹ کی بزاوزنگ پر ان کا استقبال ایک آن لائن پیغام نے کیا جس میں کہا گیا تھا کہ آپ کی العربیہ نیوز تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق العربیہ ڈاٹ نیٹ تک رسائی روکنے کا اقدام یمن میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں نے کیا ہے اور ویب پورٹل کو پراکسی قرار دیکر اس تک رسائی روکی جا رہی ہے۔

حوثیوں نے یمن پریس، صحافہ ڈاٹ نیٹ، مآرب پریس اور صعدہ پریس نامی ویب پورٹلز پہلے ہی بلاک کر رکھے ہیں۔یمن کی دستوری حکومت کے خلاف سرگرم حوثیوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں صدر عبد ربہ ہادی منصور کے حامی جنوبی عدن میں ایک ٹی وی چینل پر حملہ کر کے اس کی نشریات روک دی تھیں۔