یو اے ای کے مریخ مشن ''تلاش امید'' کی چہرہ نمائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد نے اپنے ملک کے مریخ پر کسی انسان کے بغیر خلائی مشن بھیجنے کے منصوبے کی چہرہ نمائی کردی ہے۔

یو اے ای کے اس مشن کا نام ''تلاش امید'' (ہوپ پروب) ہے اور توقع ہے کہ اس کا خلائی سیارہ 2021ء تک مریخ پر پہنچے گا۔اسی سال متحدہ عرب امارات کی یونین کی پچاسویں سال گرہ منائی جائے گی۔

اس مشن کی تکمیل کے بعد یو اے ای سرخ سیارے پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن جائے گا۔محمد بن راشد خلائی مرکز اس مشن کی نگرانی کرے گا۔

اس مشن کے تحت یو اے ای کا خلائی سیارہ مریخ تک پہنچنے کے لیے چھے کروڑ کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ نو ماہ میں طے کرے گا اور یو اے ای اس سرخ سیارے تک تحقیقی خلائی مشن بھیجنے والا نواں ملک بن جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں