"عبداللہ صالح نے ایٹمی میزائل صنعاء میں چھپا رکھے ہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی ذرائع نے معزول صدر فیلڈ مارشل ریٹائرڈ علی عبداللہ صالح کے پاس انتہائی جدید اسلحہ کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر کے پاس موجود جدید اسلحہ میں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس میزائل کا ذخیرہ بھی شامل ہے جو علاقائی امن کو تہہ و بالا کر سکتا ہے۔

کثیر الاشاعت پین عرب اخبار 'الشرق الاوسط' کے مطابق عبداللہ صالح کے ملکیتی یہ خطرناک ہتھیار دارلحکومت صنعاء میں جبل نقم میں چھپائے گئے ہیں۔ ان ہتھیاروں کو اسی [80] کی دہائی میں ایران-عراق جنگ کے وقت سے اس جگہ چھپا کر رکھا گیا ہے کیونکہ اسی دور میں خطے کے اندر ہتھیاروں کی دوڑ کا آغاز ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں