.

نکاح پڑھاتے ہوئے نکاح خواں کی روح پرواز کر گئی

مصری دارلحکومت قاہرہ میں خوشی کی تقریب میں صف ماتم بچھ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں حال ہی میں ایک دُکھی کرنے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب شادی کی مسرتوں بھری تقریب کے دوران عین عقد نکاح کے وقت فرشتہ اجل نے نکاح خوان کو آ لیا اور انہیں خطبہ نکاح بھی مکمل کرنے کی مہلت بھی نہ دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قاہرہ کے قریب شادی کی ایک تقریب میں نکاح خوان دُلہا اور دلہن کے مابین عقد نکاح کے لیے خطبہ مسنونہ دیتے ہوئے ناگہانی موت کا شکار ہوا اور خوشی کی یہ تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی۔

ایک مقامی تنظیم "روضہ بنی سلامہ الخیریہ" کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں تقریب نکاح کے دوران نکاح خوان کو اچانک موت کا شکار ہوتے دکھایا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ قاہرہ کے جنوبی علاقے الجیزہ میں پیش آیا۔

ویڈیو میں دکھائے گئے نکاح خوان کی شناخت ابراہیم منصور الغدار کے نام سے کی گئی ہے جو ایک مقامی مسجد میں نکاح خوان تھے۔ وہ نماز جمعہ سے فراغت کے بعد بیٹھے اور محلے میں ہونے والی ایک شادی کے نکاح کی تقریب شروع کی۔ دعا کے دوران انہوں نے اپنا ایک ہاتھ سینے پر رکھ کر "اللہ اکبر، اللہ اکبر" کہنا شروع کر دیا اور بیٹھے بیٹھے گر پڑے۔ ان کی موت عارضہ قلب کے باعث ہوئی۔

اس کے بعد شادی کی دیگر تقریبات منسوخ کردی گئی اور تمام لوگ نکاح خوان کی تدفین میں مصروف ہو گئے۔