.

چینی شہری کو قتل کرنے والا الجزائری دبئی میں گرفتار

ملزم نے لفٹ میں چینی شہری قتل کر کے 1٫2 ملین درہم لوٹے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی پولیس نے رقم لیکر جانے والے ایک بیس سالہ چینی ڈسپیچر کو قتل کرنے والے الجزائری مشتبہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشتبہ قاتل نے چینی شہری کو لفٹ میں چھرا گھونپ کر قتل لیا اور اس سے 1٫2 ملین اماراتی درہم چھین لئے تھے۔ پولیس نے متعدد خفیہ کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج کی مدد سے چونتیس سالہ قاتل اور اس کی بیوی کو دبئی سے عمان فرار ہوتے وقت گرفتار کر لیا۔ فرار ہوتے وقت قاتل کے پاس مقتول چینی شہری سے چھینی گئی رقم بھی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ قاتل واردات سے کئی دن پہلے سے چینی ڈسپیچر کی نقل و حرکت مانیٹر کر رہا تھا، اس نے موقع پاتے ہی واردات کر ڈالی لیکن قانون کے لمبے ہاتھ اس تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔