.

خامنہ ای، اسد پر آئی سی سی میں مقدمہ کی امید ہے: رجوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی حکومت مخالف تنظیم 'مجاھدین خلق' کی رہنما مریم رجوی نے تہران حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عاید کیا ہے کہ ولی فقیہ کے پیروکار اپوزیشن اور ملک کے اہل سنت افراد کے حقوق بری طرح پامال کر رہے ہیں۔

پیرس میں ہونے والے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم رجوی کا کہنا تھا کہ ایرانی مزاحمت سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور بشار الاسد کا بین الاقوامی جرائم عدالت میں ٹرائل چاہتی ہے۔"

ایرانی اپوزیشن اور حریت پسندوں کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رجوی نے کہا "کہ تمام نیوکلئیر سائٹس کا معائنہ ضروری ہے، ولایت فقیہ کا نظام بحران سے دوچار ہے۔"

مریم رجوی کا مزید کہنا تھا کہ "ایرانی حکومت جس نیوکلیئر اسٹرٹیجی پر عمل پیرا ہے، اس کا یوم حساب آن پہنچا ہے۔ حکومت کی تبدیلی عوام کے ذریعے ہی ہونی چاہئے کیونکہ لاکھوں گھرانے غربت سے متاثر ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ ایران کی ملائی حکومت ملک میں اہل سنت کا قتل عام کر رہی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔