.

سرحد پر تعینات سعودی فوجیوں کو دشواری پر روزہ کشائی کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سرحدوں پر جنگ میں مصروف سپاہیوں کو اگر روزہ رکھنے میں دشواری محسوس ہو تو وہ درمیان میں روزہ توڑ سکتے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں جنگی محاذ پر موجود سپاہیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ اللہ کے لیے اور اللہ کے نام پر جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ بہادری کے ساتھ ملک کا دفاع کررہے ہیں۔ اگر آپ روزہ رکھنے کے قابل ہوں تو پھر آپ رکھ سکتے ہیں۔تاہم ایسے سپاہی جو روزہ نہ رکھ سکیں، انھیں یہ شرعی اجازت ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنا روزہ ختم کردیں۔ خدا آپ کو عظیم کامیابی عطا کرے اور آپ کی مدد فرمائے''۔

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز سعودی عرب کے سینیر مذہبی علماء کی کونسل کے بھی صدر ہیں۔ انھوں نے سپاہیوں کو ماہ مقدس کی مبارک باد بھی دی۔