.

#امریکا: رن وے پر کھڑے ہوائی جہاز پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی اخبار"انٹرنیشنل بزنس ٹائمز" کی ویب سائیٹ پر جاری ایک فوٹیج میں ایک مسافر طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں دکھائے گئے منظر میں اٹلانٹا ہوائی اڈے پر کھڑے #بوئنگ کمپنی کے مسافر جہاز 737 پر بجلی گرتی دکھائی دیتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا منفرد منظرایک مقامی مسافر جاک بیرکنز نے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کیا جسے بعد ازاں ویڈٰیو شیرنگ ویب سائیٹ #یوٹیوب پر پوسٹ کیا گیا۔ فوٹیج بنانے والے امریکی شہری نے اسی طیارے کے ذریعے سفرکرنا تھا مگر موسم کی خرابی کے باعث پرواز معطل کردی گئی تھی۔

بجلی گرنے کا منظرمحفوظ کرنے والے کیمرے کے عدے پر بھی موسلا دھار بارش کے قطرے پڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس دوران اچانک آسمانی بجلی چمکی اور بوئنگ 737 کے عقبی حصے پر گری جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بجلی گرنے کے وقت طیارے میں کوئی شخص موجود تھا یا نہیں۔

خیال رہے کہ جدید نوعیت کے مسافر برادر طیاروں میں آسمانی بجلی سے بچائو کا نظام بھی موجود ہوتا ہے۔ جہازوں کو آسمانی بجلی سے بچانے کے لیے برقی چارج کے ایک یونٹ "فاراڈے" کے ذریعے تحفظ دیا جاتا ہے۔ الیکٹروسٹیٹک نظام آسمانی بجلی گرنے پر خود کار طریقے سے جہاز کے بیرونی حصے پر پھیل کراس کی تباہ کاریوں کو روکتا ہے۔ یہ سسٹم مسافروں اور جہاز کے اندرونی الیکٹرک سسٹم کی حفاظت کے لیے ناگزیر سمجھا جاتا ہے۔