ٹویٹر پر العربیہ کی ایک منٹ کی 'ہیڈ لائنز' سروس متعارف

مقصد صارفین کو ہلکے پھلے اندازمیں حالات حاضرہ سے باخبر رکھنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سوشل میڈیا بالخصوص مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹویٹر" پر "العربیہ" نیوز کی ایک منٹ پر مشتمل خاص خاص خبروں کی سرخیوں کی سروس متعارف کرائی گئی ہے تاکہ العربیہ کے ذریعے تازہ ترین عالمی حالات کے بارے میں "ٹویٹر" صارفین با خبر رکھا جا سکے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹویٹر پر العربیہ کے ایک منٹ کی ہیڈ لائنز سروس ایک ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب ٹویٹر پر العربیہ نیوز کے اکائونٹ کو "فالو" کرنے والے صارفین کی تعداد 33 ملین سے تجاو کر گئی ہے۔

ایک منٹ کے خصوصی نشریے میں سیاست اور کھیل کی خاص خاص خبریں شامل کی گئی ہیں جب کہ معیشت سے متعلق خاص خاص خبروں کی سروس جلد ہی شروع کر دی جائے گی۔

"ٹویٹر" پر العربیہ نیوز چینل کی خاص خاص خبریں سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو، سہ پہر تین اور شام چھ بجے پیش کی جائیں گی۔ یہ ایک منٹ کی ہیڈ لائنز صرف ٹویٹر صارفین کے لیے ہیں۔ اس کے علاوہ دن بھر جاری رہنے والی خبریں اس کے علاوہ اپنے معمول کے مطابق ٹویٹر پر جاری رہیں گی۔

معیشت سے متعلق خصوصی خبروں کے دو بلیٹن تیار کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک بلیٹن سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات بارہ بجے اور دوسرا شام چار بجے نشر کیا جائے گا۔ جب کہ اسپورٹس کا ایک منٹ کا پہلا بلیٹن شام چار بجے، دوسرا رات نو اور تیسرا سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے پیش کیا جائے گا۔

العربیہ نیوز چینل، برادری ٹیلی ویژن الحدث کے ٹویٹر اکائونٹس کی فالونگ لاکھوں میں ہے۔ اس وقت "العربیہ" کے ٹیوٹر اکائونٹ کو 66 لاکھ 30 ہزار صارفین فالو کر رہے ہیں۔ "الحدث نیوز" کے ٹویٹر پر فالورز کی تعداد 31 لاکھ 60 ہزار ہے جب کہ "العربیہ اسپورٹس" کے فالورز کی تعداد 26 لاکھ ہے۔

"العربیہ بریکنگ" کی فالونگ نو ملین سے زیادہ ہے۔ العربیہ پر نشر ہونے والے پروگرامات "العربیہ شام" اور "انا اریٰ" کے فالورز کی تعداد 33 لاکھ 37 ہزار 200 ہے۔ العربیہ کا عربی پورٹل 12,425,150 فالورز کے ساتھ سر فہرست ہے۔

العربیہ کے فیس بک صفحے فالو کرنے والوں کی تعداد 17 ملین ،تین لاکھ 243 ہے۔ انسٹا گرام پر "Al Arabiya" کے فالورز کی تعداد چند ماہ کے دوران 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ العربیہ اردو کے ٹویٹر اکاونٹ کو ایک لاکھ ستر ہزار افراد فالو کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں