ایرانی فٹ بال ٹیم کی کپتان کا پاسپورٹ خاوند نے چھین لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی کپتان نیلوفر اردلان جمعرات سے ملائشیا میں شروع ہونے والے ایشیائی کپ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔انھیں کسی پابندی کا سامنا نہیں ہے بلکہ ان کے شوہرِنامدار نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے۔

ایک ایرانی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تیس سالہ مڈ فیلڈر ملائشیا میں ہونے والے ٹورنا منٹ میں ملک کی نمائندگی نہیں کرسکیں گی کیونکہ ان کے خاوند ایسا نہیں چاہتے ہیں۔ایرانی قانون کے تحت خاوند اپنی بیوی کو بیرون ملک جانے سے روک سکتا ہے۔

اردلان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک میسج پوسٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ''وہ اس ایرانی قانون میں تبدیلی چاہتی ہیں تاکہ شادی شدہ خواتین اپنے خاوندوں کی اجازت کے بغیر بھی بیرون ملک سفر کرسکیں''۔انھوں نے مزید لکھا ہے:'' میں ایک قومی فوجی ہوں اور اپنے ملک کا پرچم بلند کرنے کی جنگ لڑرہی ہوں''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں