ناظم شہر کا 'العربیہ' ٹیم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سفر مکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

#مکہ مکرمہ میں شعب بنی عامر کے ناظم ھیزع العبدلی نے #العربیہ نیوز کی ٹیم کے ہمراہ مکہ مکرمہ اور #منیٰ کا موٹرسائیکل پر سفر کر کے ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے میئر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سفر مکہ کی ایک فوٹیج بھی جاری کی ہے۔ موٹرسائیکل کا یہ منفرد سفر مکہ مکرمہ کی حدود میں الشرائع کے مقام سے شروع ہوا۔ ٹیم نے شاہراہ القادسیہ سے ہوتے ہوئے پہاڑوں کو عبور کیا اور شاہ خالد ٹنل سے گذر کر منیٰ کے مقام پر پہنچی۔

العربیہ ٹیم جہاں جہاں سے گزری پولیس، سیکیورٹی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بیدار، حجاج کی خدمت میں مصروف اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مگن پایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں