.

شام میں روسی فوجی کیسے رہتے ہیں؟

شامی پورٹل نے فوجی تنصیبات کی اندرونی تصاویر جاری کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایغور کوناچنکوو کے حوالے سے خبر رساں ادارے 'سپوٹنیک' نے خبر دی ہے کہ شام میں تعینات روسی فوجی 'موافق حالات' میں رہ رہے ہیں۔

'عکس السیر' نامی شامی ویب پورٹل نے روسی دفاعی ترجمان کا بیان نقل کرتے ہوئے بتایا کہ روسی سپاہ شام میں محدود ٹاسک ادا کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'روسی فوجیوں کو اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے کے لئے ہم نے انہیں ہر ممکن موافق حالات فراہم کر رہے ہیں۔'

کوناچنکوف کے مطابق: "ہم نے ایئر بیس کے قریب انتہائی کم مدت میں صرف بنیادی ڈھانچہ ہی نہیں بلکہ ہوابازوں اور بیس پر تعنیات دیگر افراد کے لئے دیگر ضروری تعمیرات بھی کیں ہیں۔ اس مقصد کے لئے خصوصی بیکری، لانڈری اور غسل خانے بنائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی جہازوں کے لئے پیٹرول اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ شام میں روسی فوجی ایئر کنڈیشنڈ رہائش گاہوں میں رہتے ہیں۔ ان کے کھانے کے مینیو میں فریش سلاد، سبزیاں، سوپ، چاول، گوشت سمیت دیگر گرما گرم کھانے شامل ہیں۔