.

کڑکتی بجلی ساتھ سیلفی بنانے کا شوقین سعودی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کی ینبع گورنری میں بارش کے دوران بجلی کڑکنے کے منظر کے ساتھ سیلفی بنانے کا شوقین سعودی نوجوان خود پر بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔

محکمہ شہری دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ "ینبع النخل کے علاقے میں بجلی گرنے سے ایک تیس سالہ سعودی نوجوان اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھوا بیٹھا کہ جب وہ بجلی کڑکنے کے منظر کو کیمرہ میں محفوظ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ عین اسی لمحے بجلی اس کے ہاتھ پر گری، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔